رسائی کے لنکس

برسلز: کیری کی اشرف غنی، عبداللہ سے ملاقات


فائل
فائل

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملاقاتوں میں باہمی اور علاقائی امور کے وسیع جہتی پہلوؤں پر بات ہوئی، جن میں قومی وحدت پر مشتمل حکومت کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی پیش رفت شامل ہے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے منگل کے روز بیلجئم میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف اگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔
یہ بات محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے واشنگٹن میں جاری کردہ ایک بیان میں کہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملاقاتوں میں باہمی اور علاقائی امور کے وسیع جہتی پہلوؤں پر بات ہوئی، جن میں قومی وحدت پر مشتمل حکومت کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی پیش رفت شامل ہے۔
وزیر خارجہ نے افغانستان کی سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی کے حصول کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی افغان قومی دفاع اور سلامتی افواج کی استعداد بڑھانے کے لیے اتحاد اور امریکی فوج کی کوششوں پر بات ہوئی۔

اُنھوں نے امن اور مفاہمتی عمل کے لیے افغان قیادت میں اور افغان توسط والی کوششوں کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔
رہنماؤں نے بدعنوانی کا قلع قمع کرنے، سکیورٹی میں بہتری لانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

XS
SM
MD
LG