رسائی کے لنکس

بونیر: خودکش دھماکے میں کم ازکم پانچ ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر اس حملے کا نشانہ شدت پسندوں کے خلاف بنائے گئے مقامی امن لشکر کے سربراہ فاتح خان تھا جو کہ اپنے تین محافظوں سمیت موقع پر ہلاک ہوئے۔

خیبر پختون خواہ کے علاقے بونیر میں ہفتے کو ایک خود کش بم دھماکے میں مقامی امن لشکر کے سربراہ سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے دھماکا شمال مغربی ضلع بونیر کے مرکزی علاقے ڈگر میں ایک پٹرول پمپ کے قریب کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر اس حملے کا نشانہ شدت پسندوں کے خلاف بنائے گئے مقامی امن لشکر کے سربراہ فاتح خان تھا جو کہ اپنے تین محافظوں سمیت موقع پر ہلاک ہوئے۔

ایک عینی شاہد نے وائس آف امریکہ کو ٹیلی فون پر بتایا کہ جیسے ہی فاتح خان پٹرول پمپ پر واقع اپنے دفتر سے نکلے تو حلمہ آور نے ان کے قریب پہنچ کر دھماکا کردیا ۔

2009ء کے فوجی آپریشن سے پہلے بونیر سوات وادی کے ان علاقوں میں شامل تھا جہاں طالبان جنگجوؤں کا مضبوط کنٹرول تھا۔
XS
SM
MD
LG