رسائی کے لنکس

خوشحال بنگلہ دیشی عید کی چھٹیاں گرم ممالک میں منا رہے ہیں


ہر سال بنگلہ دیشی عید کی چھٹیاں منانے اپنے اپنے آبائی شہر اور گاؤں جا تے ہیں
ہر سال بنگلہ دیشی عید کی چھٹیاں منانے اپنے اپنے آبائی شہر اور گاؤں جا تے ہیں

ایک جانب ڈھاکہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ طویل مسافتی ٹرینوں، بسوں اور لانچوں میں سوار ہو کر اپنے اپنے آبائی شہر اور گاؤں جا رہے ہیں تاکہ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ عید الفطر مناسکیں، وہیں دوسری طرف بنگلہ دیش کے خوشحال شہریوں کا ایک طبقہ اِس موقع پر بیرونِ ملک کی سیاحت کے لیے رختِ سفر باندھ رہا ہے۔

گذشتہ چند برسوں میں بنگلہ دیش کے متمول خاندانوں میں عید کی چھٹیاں ملیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور، چین اور دبئی جیسے ممالک میں منانے کا رجحان بڑھا ہے۔

بنگلہ دیش میں عید الفطر کے لیے اسکول، کالج، دفاتر، کارخانے اور تجارتی ادارےچار دِنوں تک کے لیے بند رہتے ہیں اور اِسی کا فائدہ اُٹھا کر پیسے والے بنگلہ دیشی شہری غیر ممالک کی سیاحت کا لطف اُٹھانے لگے ہیں۔ بنگلہ دیش میں سیاحت بھی عید الفطر کی تقریبات کا ایک حصہ بن گئی ہے۔

‘ڈسکوری ٹورز’ کے سربراہ، ظہیر الاسلام بُھیاں نے بتایا کہ اِس سال عید کے سیاحوں کی تعداد 20فی صد بڑھ گئی ہے۔ ٹور آپریٹرز ایسو سی ایشن آف بنگلہ دیش کے صدر توفیق الدین احمد کے مطابق اِس سال 40000سے زیادہ بنگلہ دیشی شہری غیر ممالک میں عید کی چھٹیاں منائیں گے۔

جِن لوگوں کی مالی حیثیت ایسی نہیں ہے کہ وہ ہوائی سفر کے ذریعے غیر ممالک کی سیاحت کر سکیں وہ ملک کے اندر ہی پُر فضا مقامات پر اپنے گھروالوں کے ساتھ عید منانے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG