رسائی کے لنکس

logo-print

مائلی سائرس کے گھر سے زیورات اور گاڑی چوری


لاس اینجلس پولیس چوروں کی تلاش میں ہے جبکہ ان کے خلاف نارتھ ہالی ووڈ اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے

امریکی گلوکار، مائلی سائرس قیمتی زیوارت اور لگژری کار سے محروم ہوگئی ہیں۔ لاس اینجلس میں واقع ان کی رہائش گاہ ’سان فرنینڈو ویلی‘ میں رات کے اندھیرے میں دو چور گھس آئے اور سائرس کے زیوات اور قیمتی کار لے اڑے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک خبر کے مطابق، لاس اینجلس پولیس چوروں کی تلاش میں ہے جبکہ اُن کے خلاف نارتھ ہالی ووڈ اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد جو معلومات جاری کی ہیں ان کے مطابق واقعے کے وقت گھر پر کوئی نہیں تھا جس کا فائدہ اٹھا کر ایک نامعلوم خاتون اور ایک مرد چور سیکورٹی وال توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، زیورات اٹھائے، گیراج میں کھڑی گاڑی اسٹارٹ کی اور رفو چکر ہو مگئے۔

پولیس نے لوگوں سے مجرموں کو پکڑوانے میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔
XS
SM
MD
LG