رسائی کے لنکس

برما: جمہوریت نواز لیڈر آنگ سان سوُچی کی اپیل


برما: جمہوریت نواز لیڈر آنگ سان سوُچی کی اپیل
برما: جمہوریت نواز لیڈر آنگ سان سوُچی کی اپیل

آنگ سان سوُچی کے وکلا نے کہا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں حزب مخالف لیڈر کے حق میں اس فیصلے کے خلاف خصوصی اپیل دائر کی ہے جس میں ان پر یہ الزام ثابت کیا گیا تھا کہ انہوں نے نظر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے اس سے پہلے بھی 2009 کے اس فیصلے کے خلاف دو بار اپیلیں کی ہیں مگر انہیں مسترد کر دیا گیا۔ اگر پیر کے روز درج کرائی گئی اپیل منظور ہو گئی تو وکلا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں اپیل کا خصوصی بینچ اس کی سماعت کرے گا۔

64 سالہ آنگ سان سوُچی پچھلے بیس سال میں چودہ برس کسی نہ کسی طرح کی نظر بندی کا شکار رہی ہیں۔ پچھلے سال ایک بن بلایا مہمان ان کے گھر داخل ہوگیا جس پر انہیں نظر بندی کے احکامات کی خلاف ورزی کے الزام کا سامنا کرنا پڑا اوربعد میں اس الزام کی توثیق کی گئی۔

XS
SM
MD
LG