رسائی کے لنکس

آنگ سان سوچی کی برما کے سرکاری عہدیدار سے ملاقات متوقع


آنگ سان سوچی کی برما کے سرکاری عہدیدار سے ملاقات متوقع
آنگ سان سوچی کی برما کے سرکاری عہدیدار سے ملاقات متوقع

برما کے ایک سرکاری افسر نے کہا ہے کہ جمہوریت کی حامی رہنما آنگ سان سوچی پیر کو برما کی نئی حکومت کے ایک وزیر سے ملاقات کریں گی۔ سان سوچی کی برما کی نئی حکومت کے کسی عہدیدار کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

سرکاری افسر نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر کہا کہ نوبیل انعام یافتہ رہنما برما کے وزیر برائے لیبرڈا آن چی سے رنگون کے ایک سرکاری مہمان خانے میں ملاقات کریں گی۔ آن چی سابق فوجی جنتا کے دور میں جنتا اور آنگ سان سوچی سے روابط اور تعلقات کے ذمہ دار تھے۔ پچھلے چند سالوں میں دونوں کے درمیان کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

آنگ سان سوچی کو پندرہ سال کی جیل یا نظر بندی کے بعد گزشتہ سال نومبر میں رہا کیا گیا تھا۔برما میں فوج کی حامی سویلین حکومت گزشتہ سال کے انتخابات کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔

اِن انتخابات کے بارے میں مغربی رہنما ؤٕں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو آزاد تھے اور نہ ہی شفاف بلکہ فوج کی کوشش تھی کہ فوجی نظام کو ایک سویلین شکل دی جائے۔

آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکرسی نے سنہ 1990کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی مگر انہیں اقتدار میں نہیں آنے دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG