رسائی کے لنکس

برما: سب سے بڑے پن بجلی گھر کی تعمیر معطل


برما: سب سے بڑے پن بجلی گھر کی تعمیر معطل
برما: سب سے بڑے پن بجلی گھر کی تعمیر معطل

برما کے صدر نے جمعے کے روز چین کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کے ایک بڑے ڈیم کی تعمیر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر تھین سین کی جانب سے پارلیمنٹ کو بھیجی گئی ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ان کی حکومت کے دورانیے میں ، برما کے پن بجلی کے سب سے بڑے منصوبے، مائٹ سٹون ڈیم کی تعمیر کا کام بند رہے گا۔

یہ اعلان ماحولیات کی تنظیموں اور برما جمہوریت نواز حزب اختلاف کے لیے شاذونادر سامنے آنے والے واقعہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

حزب اختلاف کی راہنما آنگ ساں سوچی نے یہ کہاتھا کہ ریاست کرچن میں اس ڈیم کی تعمیر سے ہزاردیہاتیوں کو دوسری جگہ منتقل ہونا پڑے گا اور اس سے دریائے اراوادی سے سیراب ہونے والے علاقوں کے لیے خطرات پیدا ہوجائیں گے۔

XS
SM
MD
LG