رسائی کے لنکس

چین برما میں ڈیموں کی تعمیر بند کرے:برمی تنظیمیں


چین برما میں ڈیموں کی تعمیر بند کرے:برمی تنظیمیں
چین برما میں ڈیموں کی تعمیر بند کرے:برمی تنظیمیں

برما کے سرگرم کارکنوں کے ایک اتحاد نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برما کے شمالی علاقوں میں جہاں نسلی کاچن باغیوں پر سرکاری فورسز کے حملے جاری ہیں، ڈیموں کے ایک سلسلے کی تعمیر بند کردے۔

بھشگوؤں، طالب علموں اور نوجوانوں کی تنظیموں کے نورکنی اتحاد نے منگل کو جاری کیے جانے والے اپنے بیانات میں یہ بھی کہا ہے کہ چین برما کی حکومت پر نسلی گروپوں کے خلاف حملے روکنے اور امن کی حقیقی کوششیں شروع کرنے پر دوبارہ زور دے۔

برما کی حکومت نے گذشتہ ماہ چین کے پن بجلی گھروں کے دو منصوبوں کے قریب کاچن فورسز پر حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں سینکڑوں دیہاتیوں کو اپنی جان بچانے کے لیے سرحد عبور کرکے چینی علاقے میں داخل ہونا پڑا۔ امن کوششوں کی ناکامی کے نتیجے میں علاقے میں گاہے بگاہے حملے ہوتے رہتے ہیں۔

سرگرم کارکنوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے دوبیانات پر نو تنظیموں نے دستخط کیے ہیں جن میں برمی بھگشوؤں اور اسٹوڈنٹس تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ ان کا کہناہے کہ پن بجلی کے منصوبوں میں چین کی شرکت برما کے عوام سے ان کی لاتعلقی ظاہر کرتی ہے جن کی زندگیوں کا انحصار دریائے اراوادی کے نشیبی علاقوں میں بہنے والے پانی پر ہے۔

سرگرم کارکنوں نے اپنے بیانات میں چین سے مطالبہ کیاہے کہ برمی عوام کے مفاد کے پیش نظر وہ خود کو برما میں تعمیر کیے جانے والے ڈیموں سےمکمل طورپر الگ کرلے۔

برما میں کئی عشروں سے فوجی حکمرانی کا خاتمہ اس سال مارچ میں نئی سویلین حکومت کے قیام پر ہوا تھا۔ تاہم ملکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدوں پر حاضر سروس یا ریٹائرڈ فوجی جرنل قابض ہیں اور ناقدین کا کہناہے کہ اقتدار سے علیحدگی کے باوجود اختیارات پر فوجی گرفت ڈھیلی نہیں پڑی۔

XS
SM
MD
LG