رسائی کے لنکس

برما: کرنسی کے تبادلے کے نظام میں اصلاحات


برما کی حکومت نے کہاہے کہ وہ اپنے ملک کی زبوں حال معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروگرام کے ایک حصے کے طورپر اپنے کرنسی کے نظام میں نمایاں تبدیلیاں لائے گی۔

سرکاری سرپرستی کے روزنامے نیولائٹ آف میانمر نے اپنی بدھ کی اشاعت میں کہا ہے کہ ملک کا مرکزی بینک یکم اپریل سے کرنسی کے غیر متعین تبادلے کے نظام پر عمل درآمد شروع کررہاہے اور اسی تاریخ کو ملک میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جس میں حزب اختلاف کی اہم جماعت جس کی سربراہی آنگ ساں سوچی کے پاس ہے، بھرپور حصہ لے رہی ہے۔

اخبار نے لکھاہے کہ نئے نظام کے ذریعے طلب اور رسد کے تابع ایکس چینج مارکیٹ میں مقامی کرنسی کی قدر متعین ہوگی۔

اخبار نیو لائٹ میانمر کا یہ بھی کہناہے کہ حکومت ملک میں رائج کرنسی کے تبادلے کے نظاموں میں یکسانیت لائے گی۔

اس وقت سرکاری طور پر ایک ڈالر کی شرح تبادلہ 6 اعشاریہ 4 کیاٹ ہے جب کہ بلیک مارکیٹ میں ایک ڈالر کی خرید کے لیے تقریباً 800 کیاٹ ادا کرنے پڑتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG