رسائی کے لنکس

آسیان کی صدارت، برما پہلے تمام سیاسی قیدی رہا کرے: ہیومن رائٹس واچ


آسیان کی صدارت، برما پہلے تمام سیاسی قیدی رہا کرے: ہیومن رائٹس واچ
آسیان کی صدارت، برما پہلے تمام سیاسی قیدی رہا کرے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہاہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کو 2014ء میں برما کا اس دس رکنی علاقائی تنظیم کے چیئر مین کا عہدے سنبھالنے سے قبل اس کے لیے چند واضح شرائط مقرر کرنی چاہیں۔

امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی اس عالمی تنظیم کا کہناہے کہ ان شرائط میں تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی، امن پسند سیاسی مخالفین کودبانے کے لیے قانون کے استعمال سے گریز، نسلی تنازعات کے علاقوں میں زیادتیوں کا خاتمہ اور جنگی جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی بھی شامل ہونی چاہیں۔

آسیان کے وزرائے خارجہ نے اس ہفتے یہ کہاتھا کہ وہ اپنے راہنماؤں سے یہ سفارش کریں گے کہ وہ برما کو اپنی باری پر ملنے والی صدارت سنبھالنے کی اجازت دیں، کیونکہ وہاں قائم ہونے والی نئی برائے نام سویلین حکومت جمہوری اور سماجی اصلاحات کے لیے کئی اقدامات کررہی ہے۔

لیکن ایشیا کے لیے انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر ایلن پیئرسن کا کہناہے کہ آسیان ممالک کے راہنماؤں کو برما کی نئی حکومت پریہ زور دینا چاہیے کہ وہ باقی ماندہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

تھائی لینڈ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم نے برما حکومت کے اس دعوے کے مسترد کرتے ہوئے کہ اب صرف 300 سیاسی قیدی جیلوں میں ہیں، کہا کہ اب بھی وہاں1600 سے زیادہ حکومت مخالفین جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG