رسائی کے لنکس

برما: نئے صدر کا چناؤ جمعرات کو


برما: نئے صدر کا چناؤ جمعرات کو
برما: نئے صدر کا چناؤ جمعرات کو

برما کی پارلیمنٹ گذشتہ نصف صدی سے زیادہ عرصے کے بعد ملک کے پہلے سویلین صدر کے چناؤ کے لیے تیار ہے، جب کہ اس سلسلے میں پانچ امیدوار میدان میں ہے اور جمعرات کو حتمی ووٹنگ کی توقع کی جارہی ہے۔

نمائندوں کا کہناہے کہ پانچ امیدواروں میں سے سب سے اہم تھین سین ہیں جو پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی جماعت کے ، جسے فوج کی حمایت حاصل ہے، سربراہ ہیں۔ وہ سبکدوش ہونے والی فوجی حکومت میں وزیر اعظم کے طورپر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

امیدواروں کے ناموں کی مکمل فہرست دستیاب نہیں ہے کیونکہ نامہ نگاروں کو پارلیمنٹ کے اجلاس سے دور رکھا جارہاہے۔ یہ اجلاس 20 سال میں پہلی بار ہورہاہے۔

اس عہدے کے اہل صرف پارلیمنٹ کے ارکان ہیں ، جس کا مطلب یہ ہے کہ طویل عرصے تک فوجی حکومت کی سربراہی کرنے والی شخصیت شو، امیدواروں میں شامل نہیں ہے۔ تاہم یہ توقع کی جارہی ہے کہ ان کے پاس بدستور ایک بااختیار عہدہ موجود رہے گا جو یا تو پہلے کی طرح فوج کی سربراہی ہوسکتی ہے یا وہ پس منظر میں رہتے ہوئے طاقت اپنے پاس رکھیں گے۔

برما کی پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن کا سب سے اہم کام صدر کا چناؤ ہے جس کے بارے میں حکومت کا کہناہے کہ وہ جمہوریت اور جمہوری حکومت کی جانب ملک کی واپسی ہوگی۔

لیکن اکثر ناقدین نے پچھلے سال ہونے والے انتخابات کو شرم ناک قرار دے کر مسترد کردیا تھا او ر یہ کہاتھا کہ حزب اختلاف کی مقبول جماعت جس کی سربراہ آنگ ساں سوچی ہیں، ان انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی۔

انتخابات میں 80 فی صد سے زیادہ نشتیں ان دو گروپوں نے حاصل کی ہیں جو فوجی حکومت کے حامی ہیں۔ برما میں 1962ء کی بغاوت کے بعد سے فوج مسلسل اقتدار میں ہے۔

XS
SM
MD
LG