رسائی کے لنکس

برما: چند حقائق


اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی کل آبادی ساڑھے پانچ کروڑ کے لگ بھگ ہے اور یہاں کے 89 فی صد لوگ بدھ مت کے پیروکار ہیں

برما میں یکم اپریل کو پارلیمان کی 48 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے بارے میں چند اہم حقائق درج ذیل ہیں:

برما کی کل آبادی ساڑھے پانچ کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ برمن اکثریتی نسلی گروہ ہے جن کا آبادی میں تناسب 68 فی صد ہے۔

ملک کی 89 فی صد آبادی بدھ مت کی پیروکار ہے۔

سنہ 2005 میں برما کی اس وقت کی فوجی حکومت نے ملک کا دارالحکومت تاریخی شہر رنگون سے نو تعمیر شدہ شہر نپیتائو منتقل کردیا تھا۔

برما کی موجودہ حکومت کے بیشتر عہدیداران فوج کے سابق یا حاضر سروس جنرل ہیں۔

ملک کے تمام مرد و خواتین کم از کم دو سال فوج میں خدمات انجام دینے کے پابند ہیں۔

XS
SM
MD
LG