رسائی کے لنکس

برما: سمندری طوفان سے متاثرین کی امدادی کوششوں میں اضافہ


جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان نے کہا ہے کہ وہ برما کے سمندری طوفان نرگس سے متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی میں اضافے کرے گی اور مستقبل میں بحالی کی کوششوں کو مربوط کرنے کی ذمہ داری برما کی حکومت کو سونپ دے گی۔

ایک پریس ریلز نے آسیان نے کہا کہ یہ فیصلہ پیر کے روز ویت نام کے شہر ہنوئی میں آسیان کی انسانی ہمدردی کی ٹاسک فورس کے ساتویں اجلاس میں کیا گیا۔

گروپ کے لیے جاری کیے گئے ایک اعلان میں ڈاکٹر سورین پٹ سووان نے کہا کہ اب جب کہ آسیان جولائی کے مہینے میں برما میں اپنی امدادی کارروائیاں ختم کردے گی ، سمندری طوفان نرگس میں زندہ بچ نکلنے والوں میں سے بہت سوں کی بحالی کے عمل میں کئی برس لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ آسیان اپنی امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کرے کیونکہ علاقے میں ابھی تک پناہ گاہوں ، پانی اور نکاسی آب اور روزمرہ ضرورت کی اشیا کی شدید ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG