رسائی کے لنکس

برمی فوج کی گولہ باری سے دو تھائی فوجی زخمی


برمی فوج کی گولہ باری سے دو تھائی فوجی زخمی
برمی فوج کی گولہ باری سے دو تھائی فوجی زخمی

برما اور تھائی لینڈ کی مشترکہ سرحد پر پیر کے روز برمی توپ خانے کی گولہ باری سے تھائی لینڈ کے دو فوجی شدید زخمی ہوگئے ۔

پیر کے روز یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھائی لینڈ کا ایک فوجی ٹرک صوبے تاک کے ضلع مائے سوٹ میں معمول کی گشت کررہاتھا۔ اس وقت برمی فوجی بودھ باغی قبائل کے جنگجوؤں پر فائرنگ کررہے تھے۔

زخمی فوجیوں کاتھائی لینڈ کے مائے سوٹ اسپتال میں علاج کیا جارہاہے۔

تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب نسلی باغی کرن ملیشیا کے ساتھ برمی فوجیوں کی اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

باغیوں نے گذشتہ نومبر میں برمی فوج کے ساتھ دو روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد سرحدی قصبے میاوادی کی متعدد عمارتوں پر قبضہ کرلیا تھا جس کے نتیجے میں 20 ہزار افراد کو اپنی جان بچانے کے لیے تھائی لینڈ میں پناہ لینی پڑی تھی۔

XS
SM
MD
LG