رسائی کے لنکس

برما: اقوام متحدہ کا اصلاحات میں مدد کا وعدہ


برما: اقوام متحدہ کا اصلاحات میں مدد کا وعدہ
برما: اقوام متحدہ کا اصلاحات میں مدد کا وعدہ

اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے برما کو یقین دلایا ہے کہ عالمی ادارہ جنوبی ایشیا میں واقع اس ملک میں اصلاحات سے متعلق اپنے وعدے پر قائم ہے۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل وجے نمبیار نے برما کے دارالحکومت ناپیتاؤ میں پالیسی ڈیولمپنٹ کانفرنس کو بتایا کہ عالمی ادارہ دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کا ساتھ دینے کے لیے برما کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ حکومت اپنے عوام کی زندگیوں میں بہتر لاسکے۔

پیر سے شروع ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس کا مقصد طریقہ کار، ترجیحات اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پالیسیوں پر گفت وشنید کرنا ہے تاکہ برما میں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں تیزی لائی جاسکے۔

اس کانفرنس میں 40 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی ماہرین ، ان شعبوں میں دوسرے ممالک کے علاقائی اور قومی تجربات کا تبادلہ کریں گے۔

حالیہ مہینوں میں برما ، حزب اختلاف کی راہنما آنگ ساں سوچی سمیت بڑی تعداد میں سیاسی قیدیوں کو رہاکرچکاہے۔ سوچی جو ایک عرصے تک اپنے گھر نظر بند رہی ہیں ، اب پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے جارہی ہیں۔

ناقدین کا کہناہے کہ فوج سے سویلین انتظامیہ کو اقتدار کی منتقلی کے باوجود برما کی پارلیمنٹ اور سیاست پر جرنیلوں کا غلبہ ہے۔

XS
SM
MD
LG