رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کے سینیئر عہدے دار ہفتے سے برما کا دو روزہ دورہ کریں گے


اقوام متحدہ کے سینیئر عہدے دار ہفتے سے برما کا دو روزہ دورہ کریں گے
اقوام متحدہ کے سینیئر عہدے دار ہفتے سے برما کا دو روزہ دورہ کریں گے

برما کے حکمران فوجی عہدے داروں نے کہا ہے اقوام متحدہ کے ایک سینیئر عہدے دار ملک کے دورے پر آرہے ہیں جس دوران وہ فوجی حکمرانوں اور حال ہی میں رہا ہونے والی جمہوریت نواز لیڈر آنگ ساں سوچی سے ملاقات کریں گے۔

جمعے کے روز ایک عہدے دار نے ،جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ، بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون کے چیف آف سٹاف وجے نمبیار فوج کی حمایت یافتہ پارٹی کے راہنما سے بھی ملیں گےجونومبر کے انتخابات میں کامیابی کی دعویدار ہے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے نمبیار دوروزہ دورے پر ہفتے کے روز رنگون پہنچ رہے ہیں۔

13 نومبر کو اپنی رہائی کے بعد سے آنگ ساں سوچی ، سفارت کاروں، اقوام متحدہ کے نمائندوں، سیاست دانوں اور بین الاقوامی اداروں سے ملاقاتیں کررہی ہیں۔

انہوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی منزل یعنی ایک جمہوری برما کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی، تاہم انہوں نے محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG