رسائی کے لنکس

امریکہ: برما سے درآمدات پر پابندیاں اٹھانے کا عندیہ

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اور برما کی حزب اختلاف کی راہنما آنگ ساں سوچی
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اور برما کی حزب اختلاف کی راہنما آنگ ساں سوچی

برما کی حزب اختلاف کی راہنما آنگ ساں سوچی نے پچھلے ہفتے اپنے بیانات میں برما کے عوام کی بھلائی کے لیے اقتصادی پابندیاں اٹھانے پر زور دیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہاہے کہ واشنگٹن برما کی نئی حکومت کے تحت جاری اصلاحات کے جواب میں اس کی برآمد پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے اقدامات کرے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک سائیڈ لائن ملاقات میں مز کلنٹن نے برما کے کے صدر تھین سین کو بتایا کہ برما سے امریکہ کے لیے برآمدات پر عائد پابندیاں نرم کرنےکے لیے واشنگٹن اقدامات شروع کرے گا۔

یہ کارروائی کانگریس کے تعاون سے کی جائے گی اورکئی عشروں کی سیاسی اور سفارتی تنہائی سے باہر نکلنے والے ملک برما سےتجارت عائد پابندیوں کو اٹھالیا جائے گا ۔

یہ اقدام کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور وہاں امریکی سرمایہ کاری سے پابندیاں اٹھانے کے حالیہ امریکی فیصلے کی روشنی میں اٹھایا جارہاہے۔

برما کے صدر تھین سین ، جوگذشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعد سے اصلاحات کی نگرانی کررہے ہیں ، پابندیاں اٹھانے سے متعلق امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

برما کی حزب اختلاف کی راہنما آنگ ساں سوچی نے پچھلے ہفتے اپنے بیانات میں برما کے عوام کی بھلائی کے لیے اقتصادی پابندیاں اٹھانے پر زور دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG