رسائی کے لنکس

افغانستان: آئل ٹینکر اور بس میں تصادم، کم ازکم 36 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

زابل کے صوبائی گورنر کے ترجمان گل اسلام سیال نے اتوار کو بتایا کہ اس حادثہ میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے چند ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

افغانستان کےجنوبی صوبے زابل میں ایک بس اور آئل ٹینکر کے مابین تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم 36 افراد ہلاک ہو گئے۔

زابل کے صوبائی گورنر کے ترجمان گل اسلام سیال نے اتوار کو بتایا کہ اس حادثہ میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے چند ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

یہ حادثہ دارالحکومت کابل اور جنوبی شہر قندہار کو ملانے والی شاہراہ پر واقع شہرِ صفا ضلع میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

گل اسلام کا کہنا ہے کہ حادثہ دونوں ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ شدید زخمی افراد کو قندہار صوبے کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغانستان میں ٹریفک حادثات ایک معمول کی بات ہے جس کی وجہ سڑکوں کی خراب حالت اور ٹریفک قوانین پر پوری طرح عمل نا کرنا بتائی جاتی ہے۔

رواں سال مئی میں غزنی صوبے سے گزرنے والی اسی شاہراہ پر دو بسوں اور ایک آئل ٹینکر کے درمیان تصادم میں 52 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG