رسائی کے لنکس

شام: معاہدے کے تحت زبدانی سے جنگجوؤں کا انخلا


زبدانی میں شامی فوج کا ایک ٹینک، جس پر باغیوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ (فائل فوٹو)
زبدانی میں شامی فوج کا ایک ٹینک، جس پر باغیوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ (فائل فوٹو)

معاہدے کے تحت کئی ماہ سے لبنان کی سرحد پر واقع اس شہر میں چھپے باغی جنگجوؤں کو بیروت ایئر پورٹ اور پھر ترکی تک محفوظ راستہ دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی ہونے والے ایک معاہدے کے تحت پیر کو باغیوں کے قبضے میں شام کے تین قصبوں سے باغیوں اور عام شہریوں کو ترکی لے جانے کے لیے ایمبولینسیں اور بسیں پہنچیں اور انخلاء کا عمل شروع ہوا۔

برطانیہ میں قائم تنظیم ’سیرئین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ کے مطابق زبدانی سے 100 سے زائد جنگجو نکلے۔ معاہدے کے تحت کئی ماہ سے لبنان کی سرحد پر واقع اس شہر میں چھپے باغی جنگجوؤں کو بیروت ایئر پورٹ اور پھر ترکی تک محفوظ راستہ دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی باغیوں کے قبضے میں شمال مغربی صوبے ادلب کے دو شیعہ دیہات میں محصور لگ بھگ 300 خاندان ترکی کی سرحد کی طرف روانہ ہو رہے ہیں جہاں سے وہ بیروت کے لیے پرواز کریں گے۔

ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کو بتایا کہ امدادی کارکنوں اور باغی جنگجوؤں نے بہت سے نوجوانوں کو ویل چیئرز پر بٹھا کر زبدانی کے چوک میں موجود ایمبولینسوں تک پہنچایا۔

جولائی میں شامی فوج اور اس کی اتحادی حزب اللہ کی طرف سے باغیوں کے خلاف ایک بڑے حملے کے نتیجے میں شہر کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا تھا۔

اقوام متحدہ اور غیر ملکی حکومتیں شام میں پانچ سال سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے وسیع تر مقصد کو حاصل کرنے کے مقامی جنگ بندیاں اور محفوظ راستہ دینے کے معاہدے کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

حکومت کے حامی ایران اور باغیوں کے حامی ترکی نے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کی نگرانی میں ہونے والے معاہدے کے پہلے مرحلے میں رواں ہفتے زبدانی میں ستمبر میں ادلب کے دو دیہات میں مقامی جنگ بندیاں کرانے میں مدد کی تھی۔

مذاکرات میں شریک باغی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی جانے والے جنگجو جن کی اکثریت سنی ہے ترکی کی شمالی سرحد کے ذریعے شام میں باغیوں کے قبضے میں علاقوں میں واپس آسکیں گے یا علاج کے لیے ترکی رک جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سنی جنگجوؤں کے قبضے میں علاقوں میں شیعہ عقیدے سے تعلق رکھنے والے محصور شامی لبنان جا سکیں گے جہاں جزب اللہ ان کی دیکھ بھال کرے گی۔

شام کے قومی مفاہمت کے وزیر علی حیدر نے حزب اللہ کے منار ٹی وی سٹیشن پر پیر کو کہا کہ اس کے بعد وہ شام کے دیگر علاقوں میں واپس جا سکیں گے۔

XS
SM
MD
LG