رسائی کے لنکس

کیلی فورنیا: فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک، متعدد زخمی


مقامی حکام کے مطابق، پولیس نے گولی چلا کر حملہ آور کو ہلاک کیا۔ کم از کم سات زخمی افراد کو، جن کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، اسپتال داخل کردیا گیا ہے

منگل کے روز شمالی کیلی فورنیا کے ایک گھر میں شوٹنگ کا واقعہ ہوا، جو بڑھتے بڑھتے ایلیمنٹری اسکول تک جا پہنچا، جس دوران کم از کم پانچ افراد ہلاک جب کہ دو بچے زخمی ہوئے۔

مقامی حکام کے مطابق، پولیس نے گولی چلا کر حملہ آور کو ہلاک کیا۔

کم از کم سات زخمی افراد کو، جن کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔

مقامی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ صبح آٹھ بجے ’رینچو تہاما ایلیمنٹری اسکول‘ کے قریب کئی بار گولیاں چلیں، جس مقام کی پولیس چھان بین کر رہی ہے۔

تہاما کاؤنٹی کے معاون پولیس سربراہ، فِل جانسٹن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مسلح شخص ’’ہدف بنا کر فائر کھول دیتا تھا‘‘۔

جانسٹن نے بتایا کہ ایلیمنٹری اسکول پر ایک بچے کو گولی لگی، جب کہ ایک ٹرک میں بیٹھا ہوا دوسرا بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوئے۔

مسلح شخص کے بارے میں ایک مقامی شخص، برائن فلنٹ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اُن کا نام کیون ہے، جو اُن کا ہمسایہ تھا۔ فلنٹ نے بتایا کہ اُن کے ساتھ کمرے میں رہنے والا ساتھی بھی ہلاک ہوا، جب کہ حملہ آور نے اُن سے ٹرک چھیننے کی کوشش کی تھی۔

فلنٹ اور اُن کے ایک اور ساتھی نے حکام کو بتایا کہ کچھ دِنوں سے کیون کے تیور بدلے بدلے تھے اور اُنھیں دھمکیاں دیا کرتا تھا۔

XS
SM
MD
LG