کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے کئی آبادیوں اور قصبوں کو بھی جلا کر راکھ کردیا ہے۔ اس آگ کے باعث اب تک 30 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ اربوں ڈالرز کا مالی نقصان ہوا ہے۔
تصاویر: کیلیفورنیا میں آگ کے بعد فضائی مناظر
1
کیلی فورنیا کے علاقے سانتا روزا میں آگ سے جلنے کے بعد گھر راکھ کا ڈھیر دکھائی دے رہے ہیں
2
آگ نے گھروں کے ساتھ ساتھ وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی جلا ڈالا اور اب وہاں گاڑیوں کے ڈھانچے رہ گئے ہیں۔
3
حکام کے مطابق آگ سے ساڑھے تین ہزار سے زائد عمارتیں تباہ یا بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
4
آگ کے باعث بعض پورے پورے قصبے اور آبادیاں راکھ ہوگئے ہیں۔