رسائی کے لنکس

کیلی فورنیا میں تاریخ کی سب سے بڑی آگ، لاکھوں ایکڑ اراضی متاثر

آگ نے کیلی فورنیا کے شمال میں چار لاکھ 63 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو نقصان پہنچایا ہے۔
آگ نے کیلی فورنیا کے شمال میں چار لاکھ 63 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو نقصان پہنچایا ہے۔

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں لگنے والی آگ کو ریاست کی تاریخ کی سب سے زیادہ شدت والی آگ قرار دیا جا رہا ہے۔

آگ نے کیلی فورنیا کے شمال میں چار لاکھ 63 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ رقبہ اسی ریاست کے شہر لاس اینجلس کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔

تیرہ جولائی کو کیلی فورنیا کے پہاڑی ٹاؤن گرین ول میں لگنے والی آگ اب بھی کئی مقامات پر بھڑک رہی ہے جسے امریکہ میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث اب تک تین افراد لاپتا ہیں جب کہ ہزاروں شہری علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔

کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ کو 'ڈگسی فائر' کہا جا رہا ہے جس پر قابو پانے کے لیے پانچ ہزار سے زیادہ اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آگ کے نتیجے میں اب تک 400 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق کریسینٹ میلز ٹاؤن میں گھروں کو آگ سے بچانے کے لیے امدادی رضاکاروں کو ساز و سامان کے ساتھ رواںہ کر دیا گیا ہے۔

کیلی فورنیا: جنگلات میں لگی آگ سے تباہی

تیرہ جولائی کو کیلی فورنیا کے پہاڑی ٹاؤن گرین ول میں لگنے والی آگ اب بھی کئی مقامات پر بھڑک رہی ہے۔
1/11 تیرہ جولائی کو کیلی فورنیا کے پہاڑی ٹاؤن گرین ول میں لگنے والی آگ اب بھی کئی مقامات پر بھڑک رہی ہے۔
آگ کو ریاست کیلی فورنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دے دیا گیا ہے۔
2/11 آگ کو ریاست کیلی فورنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دے دیا گیا ہے۔
آگ کے نتیجے میں اب تک 400 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔
3/11 آگ کے نتیجے میں اب تک 400 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق کریسینٹ میلز ٹاؤن میں گھروں کو آگ سے بچانے کے لیے امدادی رضاکاروں کو ساز و سامان کے ساتھ رواںہ کر دیا گیا ہے۔
4/11 حکام کے مطابق کریسینٹ میلز ٹاؤن میں گھروں کو آگ سے بچانے کے لیے امدادی رضاکاروں کو ساز و سامان کے ساتھ رواںہ کر دیا گیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث اب تک تین افراد لاپتا ہیں جب کہ ہزاروں علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔
5/11 حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث اب تک تین افراد لاپتا ہیں جب کہ ہزاروں علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔
آگ نے کیلی فورنیا کے شمال میں چار لاکھ 63 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو نقصان پہنچایا ہے۔
6/11 آگ نے کیلی فورنیا کے شمال میں چار لاکھ 63 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو نقصان پہنچایا ہے۔
حکام کی جانب سے علاقہ خالی کرنے کی ہدایات کے باوجود کئی مکینوں نے اپنا گھر بار چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں کرنے کا فیصلہ کیا۔
7/11 حکام کی جانب سے علاقہ خالی کرنے کی ہدایات کے باوجود کئی مکینوں نے اپنا گھر بار چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں کرنے کا فیصلہ کیا۔
ابتدائی تحقیات کے مطابق ڈگزی فائر کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ایک درخت ریجنل یوٹیلٹی پسیفک گیس کمپنی کی تار پر گرا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
8/11 ابتدائی تحقیات کے مطابق ڈگزی فائر کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ایک درخت ریجنل یوٹیلٹی پسیفک گیس کمپنی کی تار پر گرا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
آگ نے ریاست کے شہر لاس اینجلس کے رقبے سے بھی زیادہ علاقے کو نقصان پہنچایا ہے۔
9/11 آگ نے ریاست کے شہر لاس اینجلس کے رقبے سے بھی زیادہ علاقے کو نقصان پہنچایا ہے۔
کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ کو امریکہ میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ قرار دیا جا رہا ہے۔
10/11 کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ کو امریکہ میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل خشک سالی اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑے پیمانے پر آتش زدگی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔
11/11 ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل خشک سالی اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑے پیمانے پر آتش زدگی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔
Previous slide
Next slide

گورنر گیون نیوسم نے ہفتے کو آگ سے متاثرہ گرین ول ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آگ پر قابو پانے میں مصروف رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کی کوششوں کو سراہا۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق حکام کی جانب سے علاقہ خالی کرنے کی ہدایات کے باوجود کئی مکینوں نے اپنا گھر بار چھوڑنے سے انکار کر دیا اور وہ آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں کرنے لگے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل خشک سالی اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑے پیمانے پر آتش زدگی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈگزی فائر کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ایک درخت ریجنل یوٹیلٹی پیسفک گیس کمپنی کی تار پر گرا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

یاد رہے کہ 2018 میں لگنے والی کیمپ فائر کا الزام بھی اسی کمپنی پر عائد کیا گیا تھا۔ کیمپ فائر کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG