رسائی کے لنکس

کیمپس: امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے بعد روزگار میلے


کیمپس: امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے بعد روزگار میلے
کیمپس: امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے بعد روزگار میلے

امریکی یونیورسٹی کیمپس اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد طلبا اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں بھی کامیاب ہوں۔ اس مقصد کے لیے کیمپس پر جاب فیئرز یا بزنس فیسٹ جیسی غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

جارج میسن یونیورسٹی میں گذشتہ تین سال سے منعقد ہونے والے اس میلے میں بہت سی مقامی اور انٹرنیشنل کمپنیاں شرکت کرتی ہیں۔

اس بزنس فیسٹ کے انعقاد میں اہم کردار کیمپس میں موجود طلبا تنظیموں کا ہوتا ہے۔ ہیتھر شینر ڈیلٹا سگما پائی کے نام سے ایک طلبا تنظیم کی رکن ہیں جو اس یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ طلبا کو بھی اکٹھا کرتی ہے۔ جو اپنے شعبے میں کامیاب ہیں اور موجودہ طلبا کی مدد کر سکتے ہیں۔

ہیتھر شینر: یہاں موجود بہت سے لوگ اسی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ گریجویشن کے بعد طلبا کو کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہ ایک طرح کی نیٹ ورکنگ ہے جس سے طلبا کو نوکریاں حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس رپورٹ کی ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

XS
SM
MD
LG