رسائی کے لنکس

کینیڈا کےعام انتخابات: کنزرویٹو پارٹی کی نمایاں کامیابی


کینیڈا کےعام انتخابات: کنزرویٹو پارٹی کی نمایاں کامیابی
کینیڈا کےعام انتخابات: کنزرویٹو پارٹی کی نمایاں کامیابی

دو مرتبہ اقلیتی حکومت قائم کرنے کے بعد وزیرِ اعظم اسٹیون ہارپر کی کنزرویٹو پارٹی نےپیر کے دِن ہونے والے عام انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور اِس مرتبہ اُسے 308ارکان کی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔

کنزرویٹو پارٹی نے 166نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جب کہ بائیں بازو کی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) نے 102سیٹیں جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

این ڈی پی کے سربراہ جیک لیٹن اب سرکاری طور پر پارلیمنٹ میں حزبِ مخالف کے لیڈر کا کردار ادا کریں گے۔

ملک کی دوسری بڑی جماعت یعنی لیبرل پارٹی کو اِن انتخابات میں بُری شکست ہوئی۔ وہ صرف 35سیٹیں حاصل کر سکی۔

پارٹی کے سربراہ مائیکل اگنیٹس بھی اپنی ذاتی سیٹ ہار گئے ہیں۔

علیحدگی پسند جماعت بلاک کیوبکائز کو بھی بری طرح شکست ہوئی۔ وہ صرف چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکی، جب کہ گرین پارٹی کو صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔

اسٹیون ہارپر 2006ء میں پہلی مرتبہ وزیرِ اعظم بنے تھے اور 2008ء کے مڈٹرم الیکشن میں بھی اُنھیں کامیابی ہوئی تھی۔ لیکن دونوں مرتبہ وہ صرف اقلیتی حکومت قائم کر سکے تھے اور اِس مرتبہ اُنھیں اُن کی توقعات کے مطابق اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔

XS
SM
MD
LG