رسائی کے لنکس

پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد، کینیڈا میں چندہ جمع کرنے کی مہم


کینیڈا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی امداد کے لیے فوری طور پر دو ملین ڈالر فراہم کر رہی ہے۔ اِس کے علاوہ، حکومت اِس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ وہ متاثرین کی مزید کیا مدد کر سکتی ہے۔

دوسری طرف، کینیڈا کے ایک سرکاری ادارے، کینیڈین انٹرنیشنل ڈولپ مینٹل ایجنسی (سیڈا)نے اقوام ِ متحدہ کے خوراک کے ادارے کو 1.3ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جِس سے سیلاب زدگان کے لیے کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جائیں گی۔

جمعے کی شام کو کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کی حکومت نے اعلان کیاہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے دو لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔

اِس مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے امیگریشن اور سٹیزن شپ کے صوبائی وزیر ڈاکٹر ایرک ہسٹنگز نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اُنھیں اور اُن کی حکومت کو یہ جان کر بہت دکھ ہوا ہے کہ پاکستان میں سیلاب نے بہت تباہی مچائی ہے۔اِس سے نہ صرف بہت سی جانیں ضائع ہوئی ہیں بلکہ بیشمار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

دریں اثنا، کینیڈا میں فلاحی کام کرنے والے اداروں نے، جِٕن میں انٹرنیشنل ڈولپمنٹ رلیف فنڈ بھی شامل ہے، سیلاب زدگان کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔

اِس کے علاوہ، دارالحکومت اٹووا میں پاکستان کے سفارت خانے نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے دل کھول کر چندہ دیں۔

XS
SM
MD
LG