رسائی کے لنکس

پاکستانی نژاد خاتون کینیڈا کی سینیٹر نامزد


سلمہ عطا اللہ جان کو، جو 31برس قبل پاکستان کے صوبہٴ سرحد سے ہجرت کرکے کینیڈا آکر آباد ہوئی تھیں، جمعے کے دِن یہ خوش خبری دی گئی کہ اُنھیں وزیرِ اعظم اسٹیون ہارپر نے سینیٹ کی ایک خالی نشست کو پُر کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم نے سرکاری بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ نامور پینٹر اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی ایک سرگرم کارکن کو اُن کی اعلیٰ کارکردگی اور بے پناہ صلاحیتوں کی بنیاد پر سینیٹر نامزد کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ نئی سینیٹر کی حیثیت سے فوری طور پر حلف اُٹھائیں گی۔

وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ مسز عطا اللہ جان کا تعلق کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو سے ہے، لہٰذا وہ سینیٹ میں اپنے صوبے کی بھرپور نمائندگی کریں گی۔

سلمہ جان کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اُن کا تعلق پاکستان کے بائیں بازو کے سیاستدان مرحوم خان عبد الولی خان سے ہے۔

گرچہ پاکستان سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص اب کینیڈا کے ہاؤس آف کامنز یعنی پارلیمنٹ کا رکن نہیں ہے، ایک مسلمان خاتون یاسمین رتاسنی تین مرتبہ میمبر پارلیمنٹ منتخب ہوچکی ہیں۔سنہ 2002ء اور 2006ء کے درمیان پاکستان ایئر فورس کے ایک سابق پائلٹ ،واجد علی خان دو مرتبہ رُکن ِپارلیمنٹ منتخب ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG