کینیڈا: پارلیمنٹ میں فائرنگ، حملہ آور اور فوجی اہلکار ہلاک

عینی شاہدین کے مطابق ’قومی یادگار‘ پر تعینات ایک فوجی اہلکار کو قتل کرنے کے بعد مسلح شخص پارلیمان کی عمارت میں جا گھسا جہاں بعد ازاں وہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
واشنگٹن —
اوٹاوا میں، کینیڈا کے پارلیمان کی عمارات کے اندر درجنوں گولیاں چلی ہیں، جس سے قبل کم از کم ایک مسلح شخص نے قریب ہی واقع ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی کو گولیاں چلا کر ہلاک کیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو ہلاک کیا گیا ہے۔
کینیڈا کی انتہائی مسلح پولیس، جسے بکتربند گاڑیوں کی مدد حاصل ہے، ملک کے دارالحکومت کی پرانی عمارات کا محاصرہ کر رکھا ہے، جب کہ پولیس نے بتایا ہے کہ ایک یا ایک سے زیادہ مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
اوٹاوا پولیس نے بتایا ہے کہ ایک قریبی شاپنگ مال میں بھی گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ شوٹنگ کے اس واقعے کے مقام سے باہر جا چکے ہیں، اور یہ کہ، وہ ’محفوظ‘ ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ لڑائی کی قومی یادگار پر گولیاں چلانے کے بعد، یہ مسلح شخص پارلیمان کی عمارات کی سمت بڑھا، جس کی اوٹ میں وہ چھپا ہوا ہے؛ جب کہ کئی ایک اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمان کے صدر دفاتر میں گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والے فوجی کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ اُن کی حالت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔
شوٹنگ کے اس واقعے سے دو ہی روز قبل، مونٹریال میں کار میں سوار ایک شخص، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اُس نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا، کینیڈا کے دو فوجیوں پر گولیاں چلادیں، جس میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، عین ممکن ہے کہ گولیاں چلانے والے اس مسلح شخص کا کوئی دوسرا فرد بھی ساتھ دے رہا ہو۔ دونوں نے چہرے اور سر کو ایک ہی قسم کے گلوبند سے ڈھانپہ ہوا ہے۔
جائے واردات پر موجود نامہ نگاروں نے بتایا ہے کہ جائے واردات پر پولیس اس طرح سے متحرک ہے جیسے اُسے اس بات کا علم ہو کہ مسلح افراد کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔
کینیڈا کی پارلیمنٹ میں فائرنگ
1/10فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے کینیڈا کی پارلیمنٹ کا محاصرہ کر لیا
بکتربند گاڑیوں کی مدد سے، کینیڈا کی انتہائی مسلح پولیس فورس نے اوٹاوا میں ملک کے پارلیمان کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے قبل کم از کم ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
2/10کینیڈا کے سیکورٹی اہلکار فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو تلاش کر رہے ہیں
بکتربند گاڑیوں کی مدد سے، کینیڈا کی انتہائی مسلح پولیس فورس نے اوٹاوا میں ملک کے پارلیمان کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے قبل کم از کم ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
3/10عینی شاہدین کے مطابق، عین ممکن ہے کہ گولیاں چلانے والے اس مسلح شخص کا کوئی دوسرا ساتھی بھی ہو
بکتربند گاڑیوں کی مدد سے، کینیڈا کی انتہائی مسلح پولیس فورس نے اوٹاوا میں ملک کے پارلیمان کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے قبل کم از کم ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
4/10عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ لڑائی کی قومی یادگار پر گولیاں چلانے کے بعد، یہ مسلح شخص پارلیمان کی عمارات کی سمت بڑھا
بکتربند گاڑیوں کی مدد سے، کینیڈا کی انتہائی مسلح پولیس فورس نے اوٹاوا میں ملک کے پارلیمان کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے قبل کم از کم ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
5/10وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ شوٹنگ کے اس واقعے کے مقام سے باہر جا چکے ہیں، اور یہ کہ، وہ ’محفوظ‘ ہیں
بکتربند گاڑیوں کی مدد سے، کینیڈا کی انتہائی مسلح پولیس فورس نے اوٹاوا میں ملک کے پارلیمان کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے قبل کم از کم ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
6/10موقعے پر موجود نامہ نگاروں نے بتایا ہے کہ جائے واردات پر پولیس اس طرح متحرک ہے جیسے اُسے اس بات کا علم ہو کہ مسلح افراد کی تعداد ایک سے زیادہ ہے
بکتربند گاڑیوں کی مدد سے، کینیڈا کی انتہائی مسلح پولیس فورس نے اوٹاوا میں ملک کے پارلیمان کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے قبل کم از کم ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
7/10کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
بکتربند گاڑیوں کی مدد سے، کینیڈا کی انتہائی مسلح پولیس فورس نے اوٹاوا میں ملک کے پارلیمان کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے قبل کم از کم ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
8/10ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی
بکتربند گاڑیوں کی مدد سے، کینیڈا کی انتہائی مسلح پولیس فورس نے اوٹاوا میں ملک کے پارلیمان کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے قبل کم از کم ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
9/10زخمی ہونے والے فوجی کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ اُن کی حالت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی
بکتربند گاڑیوں کی مدد سے، کینیڈا کی انتہائی مسلح پولیس فورس نے اوٹاوا میں ملک کے پارلیمان کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے قبل کم از کم ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی۔ کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
10/10کئی ایک اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمان کے صدر دفاتر میں گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے