رسائی کے لنکس

کینیڈا: پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار


بدھ کو مسلح شخص نے فائرنگ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک جب کہ دو کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد حکام پوری شد و مد سے حملہ آور کی تلاش میں مصروف تھے۔

کینیڈا میں پولیس نے اس مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے مشرقی صوبے نیو برنزوک میں فائرنگ کرکے تین پولیس افسران کو ہلاک کر دیا تھا۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حکام نے جسٹن بورک کو جمعہ کو علی الصبح مونکٹون شہر سے گرفتار کیا۔ فائرنگ کا واقعہ بھی اسی شہر میں پیش آیا تھا۔

بدھ کو مسلح شخص نے فائرنگ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک جب کہ دو کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد حکام پوری شد و مد سے حملہ آور کی تلاش میں مصروف تھے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص سے متعلق ہونے والی کال پر کارروائی کے لیے ایک جگہ پہنچی تو وہاں موجود مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی۔

تاحال اس حملے کے محرکات کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہوسکا ہے۔

کینیڈا میں اس طرح کے واقعات شاذو نادر ہی ہوتے ہیں اور بدھ کو ہونے والا واقعہ نو سالوں میں اس نوعیت کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

2005ء میں مغربی صوبہ البرٹا میں چار پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG