رسائی کے لنکس

کین کون معاہدے ایک متوازن اور اہم پیش رفت ہیں: ہلری کلنٹن


کین کون معاہدے ایک متوازن اور اہم پیش رفت ہیں: ہلری کلنٹن
کین کون معاہدے ایک متوازن اور اہم پیش رفت ہیں: ہلری کلنٹن

یہ معاہدے کوپن ہیگن معاہدے کے تمام اہم نکات کو آگے بڑھاتے ہیں۔

گذشتہ سال امریکہ نے کوپن ہیگن میں آب وہوا کی تبدیلی پر منعقدہ کانفرنس میں ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کیا۔ ہم نے کوپن ہیگن معاہدے کے تصور کوآگے بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ۔ اس ماہ ہم آب وہوا کی تبدیلی پر مشترکہ عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کے کے لیے کین کون مذاکرات کے ایک نئے مرحلے میں دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ شامل ہوئے۔

آج یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم نے کین کون معاہدے طے کیے جو آب و ہوا کی تبدیلی کے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے تحت متوازن بین الاقوامی فیصلوں کا ایک مجموعہ ہیں۔ جو آب وہوا کی تبدیلی پر ہمارے عالمی ردعمل میں ایک بامعنی پیش رفت کی ترجمانی کرتا ہے۔

یہ نتائج کوپن ہیگن معاہدے کے تمام اہم نکات کو آگے بڑھاتے ہیں۔ یہ گیسوں کے اخراج میں کمی کے وعدوں اورشفافیت کے ایک نظام کو بین الاقوامی مشاورت کی مناسب تفصیلات اور مندرجات اور ایسے تجزے کے ساتھ آگے بڑھاتے ہیں جو یہ اعتماد فراہم کریں گے کہ کسی بھی ملک کے وعدوں پر عمل درآمد ہورہاہے جو ایک نیا گرین کلائمیٹ فنڈ قائم کریں گے۔ ترقی پذیر ملکوں میں جنگلات کی کٹائی میں کمی کا لائحہ عمل تشکیل دیں گے ۔ ایک ٹکنالوجی میکنزم قائم کریں گے اور ایک ایسا لائحہ عمل اور کمیٹی تشکیل دیں گے جو آب وہوا سے تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گی۔

کین کون معاہدے آگے کی جانب ایک متوازن اور اہم قدم ہیں۔

آنے والے دنوں اور مہینوں میں امریکہ اس اہم چیلنج پر دنیا کی توجہ مرکوز کرنے اوراس پیش رفت کو مسلسل آگے بڑھانے کے لیے اپنے دوستوں اورشراکت داروں کےساتھ مل کرکام کرے گا۔

XS
SM
MD
LG