رسائی کے لنکس

کالعدم سپاہ صحابہ کے بانی کا بیٹا رکن صوبائی اسمبلی منتخب


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 78 میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار ناصر انصاری اور مسرور جھنگوی سمیت 20 سے زائد اُمیدوار میدان میں تھے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے بانی مولانا حق نواز جھنگوی کا بیٹا مولانا مسرور جھنگوی کامیاب ہو گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 78 میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار ناصر انصاری اور مسرور جھنگوی سمیت 20 سے زائد اُمیدوار میدان میں تھے۔

مسرور جھنگوی کو 48 ہزار 500 ووٹ ملے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ناصر انصاری 35 ہزار 479 ووٹ حاصل کر سکے۔

صوبائی اسمبلی کی یہ نشست راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی، راشدہ یعقوب کا تعلق بھی مسلم لیگ (ن) سے تھا۔

مولانا مسرور جھنگوی نے بطور آزاد اُمیدوار اس انتخاب میں حصہ لیا تھا اور اُنھیں اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانویکی حمایت حاصل تھی۔

مولانا محمد احمد لدھیانوی بھی اس حلقے سے اُمیدوار تھے اور اُنھیں لاہور ہائی کورٹ نے انتخابات لڑنے کی اجازت بھی دے دی تھی لیکن بعد ازاں وہ مولانا مسرور جھنگوی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG