رسائی کے لنکس

انہترواں کانز فلم فیسٹول برطانوی فلم کے نام


’آئی ڈینئیل بلیک‘ کے ڈائریکٹر کین لوچ کا یہ دوسرا ’پام ڈی اور‘ ایوارڈ ہے۔ وہ ان 9 ڈائریکٹرز میں شامل ہوگئے ہیں جو دو مرتبہ ’پام ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں

کراچی ۔۔۔ انہترواں کانز فلم فیسٹیول‘ اپنی رواتی دھوم دھام اور تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ختم ہوگیا۔ اس میلے کا سب سے بڑا ایوارڈ برطانوی فلم ’آئی ڈینئیل بلیک‘ نے اپنے نام کرکے میلہ لوٹ لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے’رائٹرز‘ کے مطابق ’آئی ڈینئیل بلیک‘ کے ڈائریکٹر کین لوچ کا یہ دوسرا ’پام ڈی اور‘ ایوارڈ ہے۔ وہ ان 9 ڈائریکٹرز میں شامل ہوگئے ہیں جو دو مرتبہ ’پام ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

لوچ 10 سال پہلے اپنی فلم ’دی ونڈ دیٹ شیکس دا بارلی‘ پر بھی پام ڈی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

ایران کے اصغر فرہادی کے لئے ’کانز فیسٹیول اس لحاظ سے یادگار رہا کہ ان کی فلم ’دی سیلز مین‘ نے دو ایوارڈ جیتے۔ ایک بہترین اسکرین پلے کا اور دوسرا بہترین اداکار کا جو شہاب حسینی کو دیا گیا۔

منیلا کی انڈرورلڈ پر بنائی گئی فلم ’ما روسا‘ میں عمدہ اداکاری کرنے پر جکلین جوز کو بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

جیوری پرائز کی حقدار قرار پائی ’امریکن ہنی‘۔

بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ مشترکہ طور پر فلم پرسنل شوپر کے ڈائریکٹر اولیو یرایسسز اور’گریجویشن‘ کے ڈائریکٹر کرسٹن کو دیا گیا۔ فلم ’اٹس اونلی دا اینڈ آف دا ورلڈ‘ کو گراں پری ایوارڈ دیا گیا۔

فیسٹول کی تاریخ میں پہلی بار ’پام ڈی اور‘ کا ایوارڈ جیتنے والی فلم تقریب میں دکھائی گئی۔

کانز میں بالی وڈ کی کوئی فلم تو جگہ نہ پاسکی۔ لیکن، ایشوریہ رائے اور سونم کپور حسب سابق فیسٹیول کی رونقوں کا حصہ بنی رہیں۔

XS
SM
MD
LG