رسائی کے لنکس

کانز میلہ، ترکی کی فلم ’ونٹر سلیپ‘ نے اپنے نام کرلیا


یہ دوسری فلم ہے جو دنیا کے سب سے معتبر فلمی میلے میں سرفہرست شمار ہونے والا ایوارڈ جیتی ہے۔ اس سے قبل 1982 ءمیں فلم ’دی وے‘ نے عالمی ایوارڈ جیتا تھا

فرانسیسی شہر کانز میں سجنے والا 67 واں فلمی میلہ ترکی میں بننے والی فلم ’ونٹر سلیپ‘ نے جیت لیا۔ ۔۔وہ میلے میں شریک دیگر 17 فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیسٹیول کے سب مشہور اور سب سے بڑے تصور ہونے والے ایوارڈ ’پام ڈی اور‘ حاصل کرنے کامیاب رہی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کا کہنا ہے کہ ترکی کی یہ دوسری فلم ہے جو دنیا کے سب سے معتبر فلمی میلے میں سرفہرست شمار ہونے والا ایوارڈ جیتی ہے۔ اس سے قبل 1982ء میں فلم ’دی وے‘ نے عالمی ایوارڈ جیتا تھا۔

فلم کی ڈائریکشنز نوری بیگے کی ہیں۔فلم نے ایسے موقع پر ایوارڈ جیتا ہے جب ترکی کی انڈسٹری کو قائم ہوئے 100مکمل ہو رہے ہیں۔

نوری نے یوارڈ جیتنے کے ساتھ ہی اپنے اس اعلان سے سب کے دل جیت لئے کہ وہ اپنی کامیابی مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد اور گزشتہ ہفتے کان کنی کے حادثے میں انتقال کر جانے والے مزدورں کے نام کرتے ہیں۔

دوسرے انعام کی حقدار ٹھہری اطالوی ڈائریکٹر ایلیس روواچر کی فلم ’دی ونڈرز‘، جبکہ تیسرے نمبر پر دو فلموں کو مشترکہ ایوارڈ سے نوازا گیا جو کینیڈین ڈائریکٹر زیویر ڈولین کی فلم ’ممی‘ اور فرانسیسی ڈائریکٹر جیل لو گوڈارڈ کی ’گڈبائے ٹو لینگویج‘ہیں۔

سال 2014ء کے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بینٹ ملر کو ان کی فلم ’فوکس کیچر‘ کیلئے دیا گیا جبکہ برطانیہ کے ٹموتھی اسپال فلم ’مسٹر ٹرنر‘ میں شاندار اداکاری کے لئے بہترین ایکٹر قرار پائے۔

جولیان مور کو ڈیوڈ کرونن برگ کی مزاحیہ فلم ’میپس ٹو دی اسٹارز‘ میں اداکاری پر بہترین ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG