رسائی کے لنکس

ملیشیا کے چڑیا گھر میں ارنگوتان بندر تمباکو نوشی چھوڑنے کے پروگرام پر گامزن


ملیشیا کے چڑیا گھر میں ارنگوتان بندر تمباکو نوشی چھوڑنے کے پروگرام پر گامزن
ملیشیا کے چڑیا گھر میں ارنگوتان بندر تمباکو نوشی چھوڑنے کے پروگرام پر گامزن

ملیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے چڑیا گھر میں موجود شرلے نامی ارنگوتان بندر کو سگریٹ پینے کی عادت ہے۔ یہ سگریٹ اسے چڑیا گھر آنے والے افراد مہیا کرتے ہیں۔ اب اسے تنہائی میں رکھا جا رہا ہے تاکہ وہ سگریٹ نوشی کی عادت ترک کر دے۔

چڑیا گھر کے ڈائیریکٹر کا کہنا ہے کہ شرلے کو اب سگریٹ نہیں دئے جا رہے کیونکہ سگریٹ نوشی ارنگوتان بندروں کے لئے کوئی معمول کی عادت نہیں ہے۔

عہدیداروں نے اس بیس سالہ بندر کو چند دوسرے جانوروں کے ساتھ کچھ ہی دن پہلے ملیشیا کے جنوبی صوبے جوہر کے چڑیا گھر سے چند دوسرے جانوروں کے ساتھ اپنے ساتھ لیکر آئے تھے، کیونکہ یہ جانور وہاں گندے ماحول میں رہ رہے تھے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شرلے کو قریبی ریاست ملاکا کے چڑیا گھر میں رکھا گیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اسے چند ہی ہفتوں بعد ملیشیا کے جزیرہ بورنیو میں جنگلی حیاتیات کے سینٹر بھیج دیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG