ترک صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کو وسطی انقرہ میں ہونے والے کار بم حملے کا بدلہ لینے کا عہد کیا ہے، جس میں کم از کم 28 افراد ہلاک, جب کہ 61 زخمی ہوئے۔ یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب فوجی صدر دفتر سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پر فوجی بسوں کا ایک قافلہ گزر رہا تھا۔
ترکی میں فوجی قافلے کے قریب بم حملہ

1
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فوجی قافلے کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم 28 افراد ہلاک جبکہ 61 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

2
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آوازیں پورے شہر میں سنی گئیں اور بڑے پیمانے پر دھویں کے بادل دیکھے گئے۔

3
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

4
ترک صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز وسطی انقرہ میں ہونے والے کار بم حملے کا بدلہ لینے کا عہد کیا ہے۔