رسائی کے لنکس

افغانستان کے کشیدگی کے شکار جنوبی صوبہٴ ہیلمند میں جمعے کی شام گئے ایک شدید کار بم دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بم حملہ صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ میں لوگوں سے کھچا کھچ بھرے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہوا، جہاں کشتی کا میچ جاری تھا۔

فوری طور پر کسی نے اِس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بدھ کے روز ایک خودکش بم حملہ آور نے کابل میں ایک شیعہ زیارت کے قریب دھماکہ کیا تھا جس میں کم از کم 33 افراد ہلاک جب کہ 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG