رسائی کے لنکس

logo-print

امریکہ: کارگو طیارہ گر کر تباہ، تین افراد ہلاک


(فائل فوٹو)

امریکہ میں اٹلس ائیر کا 26 سالہ پرانا کارگو جیٹ لائنر بوئنگ 767 ہوسٹن کے قریب واقع خلیج میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں سوار تمام تین افراد ہلاک ہو گئے۔

فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی دوپہر پیش آیا۔

اٹلس ائیر فلائیٹ امریکی ریاست میامی سے ہوسٹن کی جانب پرواز کر رہی تھی کہ 48 کلومیٹر جنوب مشرق کے قریب اچانک اس کا رابطہ ائیرپورٹ سے منقطع ہو گیا۔

پولیس افسر برائن ہاتھورن کا کہنا ہے کہ خلیج میں پانی کی زیادہ گہرائی کی وجہ سے طیارے کا ملبہ، بلیک باکس اور فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈز حاصل کرنے میں بہت زیادہ دقت پیش آ رہی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے زندہ بچ جانے والے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

طیارے کے حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایمازون کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ ڈیوڈ کلارک نے ایک جاری بیان میں کہا کہ اس افسوس ناک حادثے میں ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں جہاز کے عملے میں ہلاک ہونے والے عملے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور جنھوں نے سب سے پہلے آ کر مدد کی ان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG