رسائی کے لنکس

قتل کا سنسنی خیز مقدمہ: ماں اپنی بیٹی کے قتل کے مقدمے میں بری


قتل کا سنسنی خیز مقدمہ: ماں اپنی بیٹی کے قتل کے مقدمے میں بری
قتل کا سنسنی خیز مقدمہ: ماں اپنی بیٹی کے قتل کے مقدمے میں بری

منگل کو جیوری نےقتلِ عمد، بچی کو اذیت دینے اور جان لیوا حملہ کرنے سے متعلق مقدمے میں کیسی اینتھونی کو قصور وار نہیں ٹھہرایا۔ یہ واقعہ 2008ء میں ہوا تھا ،جِس میں ’کیلی‘ نام کی اُن کی بیٹی ہلاک ہوگئی تھی

امریکہ کی جنوبی ریاست، فلوریڈا کی ایک عدالت نےایک25سالہ خاتون کو دو برس کی بیٹی کو ہلاک کرنے کے مقدمے میں بری کردیا ہے، جوحالیہ امریکی تاریخ کا قتل کا سب سے زیادہ سنسنی خیزمقدمہ تھا۔

منگل کو جیوری نےقتلِ عمد، بچی کو اذیت دینے اور جان لیوا حملہ کرنے سے متعلق مقدمے میں کیسی اینتھونی کو قصور وار نہیں ٹھہرایا۔ یہ واقعہ 2008ء میں ہوا تھا ،جِس میں ’کیلی‘ نام کی اُن کی بیٹی ہلاک ہوئی تھی۔

تاہم، عدالت نے کیسی کو چار الزامات میں قصور وارقرار دیا ہے، جِن میں کیس کی چھان بین سے متعلق قانون کا نفاذ کرنے والے عہدے داروں کو غلط اطلاع فراہم کرنا شامل ہے۔

قتل ثابت ہونے پر اینتھونی کو موت کی سزا ہوسکتی تھی۔ جمعرات کو اُنھیں کم نوعیت کے الزامات پر سزا سنائی جائے گی۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے اِس مقدمےکو تفصیل کے ساتھ پیش کیا، جب استغاثہ اور وکلائے دفاع نے کیلی کی ہلاکت کے بارے میں مختلف نظریات پر مبنی دلائل ہیش کیے۔ کیلی 2008ء میں جون کے مہینے کے دوران لاپتا ہوگئی تھیں۔ کیسی اینتھونی نے اپنی بیٹی کی گمشدگی کے بارے میں رپورٹ ایک ماہ بعد درج کرائی تھی۔

XS
SM
MD
LG