رسائی کے لنکس

فیدل کاسترو کی باقیات سپرد خاک

کیرالہ میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے باعث مقامی انتظامیہ نے بیشتر اضلاع میں اگلے دو روز کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔ حکام نے آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

کاستروکی باقیات کو ہفتے کی سہ پہر سینٹی ایگو کیوبا لایا گیا تھا۔ یہ وہ شہر ہے جہاں سے انہوں نے 1953 میں کیوبا کے انقلاب کا آغاز کیا تھا۔

کیوبا کے سابق لیڈر فیدل کاستر وکی باقیات کی پورے جزیرے میں نو دن کے قومی سطح کے سوگ کے بعد اتوار کی صبح مشرقی کیوبا میں تدفین کر دی گئی ۔

سینٹی ایگو ڈی کیوبا میں سانتا ایفی جینیا قبرستان میں تدفین کی اس تقریب کو اپنے اختتام تک نجی رکھتے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کو سروس دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

ان کا انتقال 25 نومبر کو 90 برس کی عمر میں بگڑتی ہوئی صحت کے باعث ہوا تھا۔

کاستروکی باقیات کو ہفتے کی سہ پہر سینٹی ایگو کیوبا لایا گیا تھا۔ یہ وہ شہر ہے جہاں سے انہوں نے 1953 میں کیوبا کے انقلاب کا آغاز کیا تھا۔

کیو با کے صدر راؤل کاسترو نے ہفتے کی شام سینتی ایگو ڈی کیوبا میں اپنے بھائی کے احترام میں منعقدہ ایک ریلی میں اکٹھے ہونے والے ہزاروں لوگوں کو بتایا کہ حکومت فیدل کی خواہش کا احترام کرے گی اور نہ تو کوئی یادگاربنائی جائے گی اور یہ ہی کسی عوامی مقام کانام ان کے نام پر رکھا جائے گا ۔

XS
SM
MD
LG