رسائی کے لنکس

جنسی زیادتیوں کے الزامات چرچ پر اثرانداز نہیں ہوسکتے: ویٹیکن


رومن کیتھولک چرچ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے پوپ بینڈکٹ سے کہا ہے کہ راہبوں کے ہاتھوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی وہ قیاس آرائیاں جنہیں انہوں معمو لی قرار دیا ، چرچ پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔

اتوار کے روز ویٹکن میں ایسٹر کے اجتماع سے کارڈینل اینجلو سودانو نے اپنے خطاب میں مروجہ روایات سے غیر معمولی طورپر ہٹ کر براہ راست پوپ کو مخاطب کیا۔

اتوار کی صبح پوپ کے ایک راہب نے جمعے کے روز کے پوپ کے خطاب میں کیے جانے والے ان تبصروں پر یہودیوں سے معذرت کی تھی جس میں پوری تاریخ میں یہودیوں کے خلاف اجتماعی تشدد اور چرچ کونشانہ بنانے کا موازنہ کیا گیا تھا۔
فادر رینیرو نے کہا کہ پوپ بینڈکٹ، گڈ فرائی ڈے کی سروس میں اپنے وعظ کی ادائیگی تک اس کے مندرجات سے آگاہ نہیں تھے۔

دنیا بھر میں یہودی تنظیموں نے ان تبصروں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ناپسندیدہ اور جارحانہ قرار دیاتھا۔

ہفتے کے روز چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ نے یہ کہے جانے پر معذرت کی تھی کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملات میں آئرلینڈ کا رومن کیتھولک چرچ اپنی تمام ساکھ کھو چکاہے۔

کیتھولک چرچ امریکہ اور یورپ میں پادریوں کے ہاتھوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کے خلاف اپنا دفاع کرتارہاہے۔ ویٹیکن ان زیادتیوں پر پردہ ڈالنے کی کوششوں سے انکار کرتے ہوئے میڈیا پر پوپ بینڈکٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کا الزام لگاچکاہے۔



XS
SM
MD
LG