رسائی کے لنکس

سیل فون کا استعمال، دماغ کے تحرک میں اضافہ کردیتا ہے: نئی مطالعاتی رپورٹ


سیل فون کا استعمال، دماغ کے تحرک میں اضافہ کردیتا ہے: نئی مطالعاتی رپورٹ
سیل فون کا استعمال، دماغ کے تحرک میں اضافہ کردیتا ہے: نئی مطالعاتی رپورٹ

وائرلیس کمپنیاں بضد ہیں کہ موبائل فونز محفوظ ہیں جب کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی نئی مطالعاتی رپورٹ اِس بحث کا تصفیہ تو نہیں کرتی، تاہم سوچنے کے لیےنیا مواد ضرور فراہم کردیا ہے

ایک نئی مطالعاتی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ سیل فون پرگھنٹے بھرکی گفتگو سے دماغ کی حیاتیاتی کیمیا ئی کیفیت متحرک ہوجاتی ہے۔

تحقیق کار یہ نہیں بتا پائے آیا یہ تحرک صحت کے لیے مفید ہے یا مضر، لیکن اِس سے سیل فون کے محفوظ ہونےکے بارے میں نئی بحث ضرورچھڑ گئی ہے، اوراِس سلسلے میں مزید تحقیق کی ضرورت کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

لوگوں کو سیل فون استعمال کرنے کی عادت پڑچکی ہے، وہ اب اِس کے بغیر گزارا کر ہی نہیں سکتے۔ جسے دیکھیں موبائل فون پر گفتگو میں محو ہےاور یہ سہولت اب زندگی کا ایک لازم جزو بن چکی ہے۔

جدھر دیکھیں آپ کو سیل فون نظر آئیں گے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ اِس کا استعمال ہماری صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتا ہے؟

عشروں سے یہ تحقیق جاری ہے آیا سیل فون سے نکلنے والی تابکاری کے باعث دماغ کے خلیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا جسم کمزور پڑ سکتا ہے۔ وائرلیس کمپنیاں بضد ہیں کہ فونز محفوظ ہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی نئی مطالعاتی رپورٹ اِس بحث کا تصفیہ تو نہیں کرتی، تاہم سوچنے کے لیےنیا مواد ضرور فراہم کرتی ہے۔

اِس رپورٹ میں ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ڈرگ ابیوز ‘ کی ڈاکٹر نورا وولکو اور اُن کے ساتھیوں نے ایک سال کے عرصے میں 47صحتمند لوگوں کا معائنہ کیا۔

شرکاٴ کے دائیں اوربائیں کانوں کے پاس سیل فونز رکھے ہوئے تھے۔ ایک سیل فون 50منٹ تک کھلا رہا لیکن اُس کی آواز بند تھی، بعد میں اُسے بند کردیا گیا۔ اُس کے بعد، سیل فون بند کرکے دونوں شرکاٴ کا معائنہ کیا گیا۔

کانوں کے پاس فونز رکھے جانے کے بعدتجربے میں شریک افراد کے دماغ کو جدید ’امیجنگ تیکنیک‘ سے اسکین کیا گیا۔ ڈاکٹر وولکو کہتی ہیں کہ دماغ کے اسکین سے کام کرتے ہوئے فون کی سمت دماغ کےحصے کے خلیوں میں بڑھی ہوئی ’میٹابولک ایکٹوٹی‘ دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ مزید مطالعات کےنتائج کے منتظر ہیں ،اور یہ کہ صحت کو لاحق امکانی خطرات سے بچا سکتا ہے اگر فون سیٹ کا ہاتھ میں اٹھاکر استعمال نہ کیا جائے، اورسیٹ کو اپنے جسم سےقریب نہ رکھا جائے اور کالز کے دورانیے کو کم کردیا جائے۔

XS
SM
MD
LG