رسائی کے لنکس

کیمرون: بوکو حرام سے علاقے کا قبضہ چھڑا لیا گیا


کیمرون کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیداربابیلا آکاو کا کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے کئی افراد یہاں پہنچ رہے ہیں اور صورت حال خراب ہو رہی ہے۔

کیمرون کی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے سرحدی گاؤں ایشیاگاشیا کا قبضہ عسکریت پسند گروہ بوکو حرام سے واپس لے لیا ہے۔ یہ گاؤں گزشتہ کئی ہفتوں سے بوکرحرام کے قبضے میں تھا۔

کیمرون اور نائیجیریا کے تقریباً 10,000 شہری اس لڑائی سے بھاگ کر شمالی کیمرون کے کولوفاٹا اور مورا کے اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ مقامی عہدیداورں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

نائیجیریا کے ایک مقامی باشندے عبدالرحمن سنوسی جو مال مویشی پالنے کا کام کرتے ہیں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ لڑائی کئی ہفتے پہلے اس وقت شروع ہوئی جب بوکو حرام کے جنگجوؤں نے سرحد کو پار کیا۔

سنوسی کا مزید کہنا تھا کہ ’’انہوں نے ہمارے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے اور جو یہاں باقی لوگ رہ گئے ان کو ہلاک کر دیا گیا‘‘۔ سنوسی کا مزید کہنا تھا کہ وہ کولو فاٹا میں نسبتاً محفوظ ہیں۔

کیمرون کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار بابیلا آکاو کا کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے کئی افراد یہاں پہنچ رہے ہیں اور صورت حال خراب ہو رہی ہے۔

یہ کوئی پہلی بار نہیں کہ بوکو حرام نے ایشی گاشیا کو نشانہ بنایا ہے۔ جان لیوا حملے 2009 میں شروع ہوئے تھے اور گزشتہ سال جنگجوؤں نے گرجا گھروں اور عمارتوں کو آگ لگائی لوٹ مار کی اور ایک عیسائی مبلغ کو ہلاک کیا۔

کیمرون کے وزیردفاع ایڈگارڈ الین میبینیگو نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایک کامیاب فوجی کارروائی کے بعد ایشیا گاشیا میں صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG