رسائی کے لنکس

وسطی اور مشرقی امریکہ کو سیلاب کا خطرہ


وسطی اور مشرقی امریکہ کو سیلاب کا خطرہ
وسطی اور مشرقی امریکہ کو سیلاب کا خطرہ

محکمہ موسمیات کے امریکی عہدے داروں نےبتایا ہے کہ موسمِ سرما کے دوران غیر معمولی بارشوں اور پڑنے والی برف کے گلنے سے پانی دریاؤں کے کناروں تک پہنچ چکا ہے، جِس کے نتیجے میں ملک کے وسطی اور مشرقی حصے طغیانی کی لپیٹ میں ہیں۔

نارتھ ڈیکوٹا کی وسطی ریاست کے فارگو، نامی شہر کی ریڈ رِٕور کو محفوظ کرنے کی خاطر مٹی کے بند اور مٹی سے بھرے تھیلوں کی مدد سےرکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ جمعرات سے دریاؤں کی سطح ساڑھے نو میٹر تک بلند ہوچکی ہے، جب کہ عام حالات میں پانی کی سطح ساڑھے چار میٹر تک اونچی ہوا کرتی ہے۔ اِس دریا میں اتوار تک پانی کی سطح 12میٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

شمالی ڈیکوٹا، مِنی سوٹا اور آؤوا میں سیلاب کی صورتِ حال سنگین ہے، لیکن میساچیوسٹس، نیو ہیمپشائر اور نیو جرسی کی مشرقی ریاستوں میں طغیانی سے متعلق انتباہ جاری کیے جا چکے ہیں۔

موسمیات کے قومی ادارے کا کہنا ہے کہ سردیوں میں غیر معمولی طور پراوسط سے زیادہ برسات اور برف باری کے باعث اِس سال ملک کے بڑے رقبے میں سیلاب کا خطرہ لاحق ہے۔

XS
SM
MD
LG