رسائی کے لنکس

سری لنکا نے انگلینڈ کو 7 وکٹ سے ہرادیا


سری لنکا کی فتح میں کمار سنگاکارا نے کلیدی کردار ادا کیا جنہوں نے 134 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

'آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی' کرکٹ ٹورنامنٹ کے 'گروپ – اے' کے میچ میں سری لنکا نے میزبان انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

جمعرات کو اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے۔

جوناتھن ٹراٹ نے سب سے زیادہ 76 رنز اسکور کیے جب کہ جو روٹ نے 68 اور کپتان السٹر کک نے 59 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے لسیتھ ملنگا، شمیندا ارنگا اوررنگانا ہیراتھ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جب کہ نوان کلاسیکارا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواباً سری لنکا نے 294 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی فتح میں کمار سنگاکارا نے کلیدی کردار ادا کیا جنہوں نے 134 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ نوان کولا سیکارا بھی 58 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

اس ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ محفوظ رکھنے کے لیے سری لنکا کو یہ میچ ہر صورت جیتنا تھا۔
XS
SM
MD
LG