رسائی کے لنکس

چیمپئنز ہاکی، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 4 گول سے شکست


ہالینڈ میں ہفتے سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 گول سے شکست دے دی۔

میچ کی سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ پاکستان کو میچ کے آخری لمحات میں گول کیپر کے بغیر کھیلنا پڑا، اور بنیادی طور پر یہی اقدام اسے مہنگا پڑ گیا۔

بھارت کی جانب سے پہلا گول دوسرے کوارٹر میں رامن سنگھ نے کیا، جبکہ تیسرے کوارٹر میں پاکستان ٹیم کو گول کرنے کے کئی شاندار مواقع ملے۔ لیکن، پاکستان ان کا خاطرخواہ فائدہ نہ اٹھا سکا۔

بھارت نے اس کا فائدہ اس طرح اٹھایا کہ اس کے کھلاڑی دل پریت سنگھ نے اسی دوران دوسرا گول کردیا اور یوں اس کی برتری ڈبل ہوگئی۔

آخری کوارٹر کے آخری پانچ منٹ میں گول کیپر عمران بٹ کو باہر بیٹھا کر اضافی کھلاڑی فیلڈ میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا جو ٹیم کو بھاری پڑگیا۔

بھارت نے اس کمی کا ایک مرتبہ پھر بھرپور فائدہ اٹھایا اور پے در پے 2گول کر دیئے۔ یوں، پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

XS
SM
MD
LG