رسائی کے لنکس

بانی پاکستان کا یوم ولادت، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

جمعے کو بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کا 139 ویں یومِ ولادت کے موقع پر کراچی میں واقع ان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ہونے والی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے 80 چاق و چوبند کیڈٹس نے مزار قائد کی حفاظت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ملٹری اکیڈمی کا یہ دستہ 23 مارچ 2016ء تک مزار پر گارڈز کے فرائض انجام دے گا۔

XS
SM
MD
LG