امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے پرتشدد مظاہرے کو ایک سال مکمل ہونے پرمظاہروں کے پیشِ نظر شہر کی صورتِ حال کشیدہ جب کہ سکیورٹی انتہائی سخت ہے۔
تصاویر: شارلٹس وِل فسادات کو ایک سال مکمل

1
شارلٹس ول میں گزشتہ سال 11 اگست کو یونیورسٹی آف ورجینیا کے احاطے میں سفید فام نسل پرستوں نے مشعل بردار ریلی نکالی تھی جس کے اگلے روز سفید فام نسل پرستوں اور نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔ (فائل فوٹو)

2
ان جھڑپوں میں ایک خاتون ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس پرتشدد احتجاج کے بعد امریکہ بھر میں نسل پرستانہ رویوں کے خلاف احتجاج ہوا تھا اور شارلٹس ول کی پولیس پر ہنگامے روکنے کے لیے مؤثر کارروائی نہ کرنے پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

4
شارلٹس ول میں گزشتہ سال ہونے والے پرتشدد احتجاج کی یاد میں ہفتے کو مختلف تقریبات اور مظاہرے ہوئے۔

5
یونیورسٹی آف ورجینیا کے احاطے میں ہفتے کو طلبہ اور دیگر افراد گزشتہ سال کے واقعات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔