رسائی کے لنکس

سانحہٴ چارسدہ میں انتقال کرنے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن


پشاور، کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس حوالے سے ایک اجتماع ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو پر بھی منعقد ہوا، جس میں پارٹی رہنماوٴں، سول سوسائٹی کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور شمعیں روشن کیں

باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو ایک دن گزر گیا۔ پاکستان بھر میں جمعرات کو اس واقعے پر سوگ منایا گیا۔ مختلف شہروں میں سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے واقعے میں انتقال کرجانے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا، جبکہ کئی شہروں میں واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

اس دوران، تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا، جبکہ اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

پشاور ، کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس حوالے سے ایک اجتماع ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو پر بھی منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماوٴں، سول سوسائٹی کے ارکان، سینئر صحافی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور شمعیں روشن کیں۔

تقریب کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ اس میں ہندو، عیسائی اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کراچی کے متعدد اسکولوں میں مرنے والوں کی یاد میں دعائیہ تقاریب ہوئیں جن میں بچے بھی پیش پیش رہے۔

سانحہٴ آرمی پبلک اسکول پشاور کے متاثرہ والدین نے باچا خان یونیورسٹی حملے میں زخمی ہوجانے والوں کی مختلف اسپتالوں جا کر عیادت کی اور انہیں پھول پیش کیے۔

XS
SM
MD
LG