رسائی کے لنکس

چارسدہ میں کچہری پر حملے کے بعد وکلا کی ہڑتال


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بدھ کو مظاہرے کے دوران وکلا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عدالتوں کی حفاظت کے لیے مزید موثر اقدامات کریں۔

پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں کچہری پر خودکش بمباروں کے حملے کے بعد بدھ کو صوبے میں وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

چارسدہ کے علاقے تنگی میں منگل کو کچہری پر تین خودکش بمباروں کے حملے میں ایک وکیل سمیت سات افراد ہلاک اور لگ بھگ 20 زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

چارسدہ میں خودکش حملے کے دوران تمام جج محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پشاور میں ذیلی عدالت کے ججوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے نشانہ بنایا تھا۔

بدھ کو مظاہرے کے دوران وکلا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عدالتوں کی حفاظت کے لیے مزید موثر اقدامات کریے۔

پاکستان میں گزشتہ دو ہفتوں سے بھی کم وقت کے دوران ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں لگ بھگ 120 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کا مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف ’کریک ڈاؤن‘ جاری ہے، جس میں افغان باشندوں سمیت سینکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG