پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں کچہری پر حملے کے دوران کم از کم سات افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس کے مطابق تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں۔
چارسدہ میں کچہری پر حملہ
5
یہ دھماکا تنگی کے علاقے میں ہوا، بتایا جاتا ہے کہ تنگی کا علاقہ قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے قریب واقع ہے۔
6
ڈی آئی جی مردان اعجاز خان کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک وکیل جبکہ زخمیوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
7
اس حملے کے بعد چارسدہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
8
چارسدہ کا یہ حالیہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب پاکستان میں شدت پسندی کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے۔