رسائی کے لنکس

راحت فتح علی خان کے منیجر سڑک حادثے میں ہلاک


کینسر کی مہلک بیماری سے نبردآزما موسیقار ادیش شری واستو کے بھائی چتریش شری واستو کی ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی جس سے ادیش کے دکھوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ چتریش کچھ برسوں سے پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان کے منیجر کی حیثیت سے بھی کام کررہے تھے۔ وہ راحت فتح علی خان کے دنیا بھر میں ہونے والے لائیو کنسرٹس کے منتظم تھے۔

چتریش کی شکاگو میں ایک کار ایکسیڈنٹ میں موت ہوگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ چتریش موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ وہ ان دنوں امریکا کے شہر شکاگو میں مقیم تھے اورایک لائیو کنسرٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف تھے۔کار میں راحت کے ایک قریبی رشتے دار بھی موجود تھے جو اس حادثے میں زخمی ہوگئے۔

چتریش کی لاش بھارت بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ان کی آخری رسومات بھارت میں ہی ادا کئے جانے کا امکان ہے۔

راحت فتح علی کے منیجر بننے سے قبل چتریش اپنے بھائی موسیقار ادیش سری واستو کے معاون تھے۔ انہوں نے معاون موسیقارکی حیثیت سے فلم "زمین"، " آنکھیں"، "میجر صاحب "، "کنوار" اور" ویرگتی" میں کام کیا ۔

XS
SM
MD
LG